پرہلادمندرکی بحالی پرکوئی اعتراض نہیں،علما،سول سوسائٹی

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 علاقائی

ملتان:علماکرام اورسول سوسائٹی نے پرہلاد مندر کی بحالی کے حوالے سے مثالی اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ مندر کی بحالی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔انتظامیہ پرہلاد مندر کی تعمیر بارے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کروائے۔ ان خیالات کا اظہارڈویژنل امن کمیٹی کے ارکان نے اپنے ایک اجلاس میں کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے سیاسی امور عامر ڈوگر نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مندر کی از سر نو تعمیر نہیں بحالی کی جارہی ہے۔سپریم کورٹ کے حکم پر پرہلاد مندر کی بحالی کا آغاز کیا جارہا ہے۔ وزیر مملکت عامر ڈوگر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کا تصور دیا جس میں تمام اقلیتوں کو مکمل حقوق حاصل ہیں۔ اس موقع پر علماءکرام نے کہا کہ کرتار پور راہداری کی بحالی سے پاکستان کا امیج بین الاقوامی سطح پر بہتر ہوا ہے۔