ملتان:ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے 22_2021 کے سالانہ انتخابات میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے۔کاغذات نامزدگی پر اعتراضات آج دائر ہو سکیں گے۔ کاغذات نامزدگی 17فروری کو واپس لئے جاسکیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 18فروری کو جاری کی جائے گی۔ جبکہ پولنگ 27فروری کو ہو گی۔ اس ضمن میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں ایگزیکٹو ممبران کی 7نشستوں پر سجاد حسین، فیصل عزیز چوہدری، ظہور احمد چوہدری، ملک محمد یوسف آرائیں، چوہدری طارق محمود، سید جنید ممتاز اور مس شمیم اختر کامیاب ٹھہرائے گئے ہیں۔