گورنرپنجاب کی آمدکے پیش نظرملتان کوچمکادیاگیا

Muhammad Dastagir 16 Feb, 2021 علاقائی

ملتان:گورنر پنجاب چودھری محمد سرور بلوچستان انٹرنیشنل سکواش لیگ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے پیش نظر گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے تمام محکموں کو مثالی انتظامات کی ہدایات جاری کیں۔ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے ایئر پورٹ سے ڈی ایج اے سکواش کورٹ جانیوالے روٹ پر صفائی کے انتظامات جاری رہے جبکہ کمپنی نے صفائی کے لئے شام کی شفٹ میں بھی ورکرز تعینات کئے ہیں۔ساتھ ہی شاہراؤں پر پانی کے چھڑکاؤ اور چوکوں پر لائم لائننگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔دوسری طرف ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے روٹ پر کام کرنیوالے تمام ورکرز کو یونیفام پہننے کا حکم بھی دیا ہے۔