موٹروے ایم 5 پر ٹائر پھٹنے سے جیپ سڑک سے نیچے اترکر الٹ گئی

Muhammad Dastagir 15 Feb, 2021 علاقائی

ملتان:موٹروے ایم 5 پر ٹائر پھٹنے سے جیپ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔تفصیل کے مطابق احمد ،جہانگیر اور طارق جو لاہور کے رہائشی ہیں چولستان جیپ ریلی میں شرکت بعد واپس لاہور جارہے تھے کہ جیپ کا ٹائر پھٹ گیا جو سڑک سے نیچے اتر کر الٹ گئی۔حادثے کے باعث جیپ میں سوار تینوں افراد زخمی ہوگئے۔تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔