ملتان،بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا منصوبہ سست

Muhammad Dastagir 15 Feb, 2021 علاقائی

ملتان:محکمہ واسا انتظامیہ کی روایتی سستی کے باعث بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا منصوبہ سست روی کا شکار ہو گیا - جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج کا گندا پانی جمع ہونا معمول بن چکا ہے۔ گندے پانی کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق واسا کی جانب سے 145 کلو میٹر طویل بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی پر کام جاری ہے ، واسا کی جانب سے نکاسی آب کے متبادل انتظامات نہ کرنے کی وجہ سے الجیلان روڈ چوک شاہ عباس ، محلہ احمد آباد سمیت شہر کے مختلف علاقے گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل ہو گئے ہیں - علاقہ مکینوں کو نہ صرف آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ تعفن پھیلنے سے سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے - شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ واسا انتظامیہ بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کا منصوبہ جلد مکمل کرے تاکہ سیوریج کے مسائل پر قابو پایا جا سکے -