علی پور،بچوں سے ملنے پربھائیوں نے مطلقہ بہن کوقتل کردیا

urduwebnews 03 May, 2021 علاقائی

مظفرگڑھ (راناامجدعلی امجدسے)علی پور میں سفاکیت کی انتہا، بچوں سے ملنے پر سگے بھائیوں نےبہن کو قتل کردیا، پولیس تھانہ صدر نے لاش کو قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ صدر کی حدود میں موضع مکول ہڈیر کی رہائشی عائشہ خاتون کو 2 سال قبل طلاق ہو گئی تھی اس کے 4 بچے تھے، وہ اپنے بچوں سے ملاقات کرنے گئی تو اس کے بھائی عزیز اور نعیم پتہ چلنے پر اس کے پیچھے گئے اور اسے گھسیٹتے ہوئے گھر لائے جہاں اس پر تشدد کرنے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے پولیس تھانہ صدر علی پور نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کےلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور منتقل کر دی ہے اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔