رحیم یارخان،ریسکیوکو 63045کالزموصول،59702 غیرمتعلقہ نکلیں

urduwebnews 03 May, 2021 علاقائی

رحیم یار خان(نعیم بشیر چوہدری سے)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرعادل رحمن نے ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔گذشتہ ماہ ریسکیو 1122 کو 63045کالز موصول ہوئیں جن میں سے2320کالیں ایمرجنسی کی‘682انفارمیشن کی تھیں‘59702کالیں غیرمتعلقہ اور341غلطی سے کالیں کی گئیں۔ ریسکیو 1122نے578روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ‘100فائر‘51لڑائی جھگڑے‘1ڈوبنے‘1401میڈیکل اور189دوسرے مشترق حادثات پر ریسپانس کیا۔ان حادثات میں ریسکیو 1122نے2328مریضوں کوریسکیوکیا۔