رحیم یارخان،کوروناسے ایک شخص جاں بحق،17 مشتبہ کیسز

urduwebnews 03 May, 2021 علاقائی

رحیم یار خان (نعیم بشیرچوہدری سے)کورونا وائرس میں مبتلا 77 سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔وائرس کے شبہ میں مزید 17 افرادکو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تفصیل کے مطابق خانپور کے رہائشی 77 سالہ محمد یعقوب کو کورونا وائرس کے شبہ میں ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا‘ انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کے تحت آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا جبکہ کورونا وائرس کا شبہ میں مزید 17 افراد جناح پارک کی 22 سالہ جویریہ بی بی‘ ظاہر پیر کا 21 سالہ محمد شفیق‘ کینال گارڈن کا محمد ارشد‘ گلشن اقبال کا 64 سالہ حاجی جعفر‘خانپور کا 53 سالہ ارشد‘ جناح پارک کا 27 سالہ زکریا‘جناح پارک کا 90 سالہ غلام محمد‘ حافظ کالونی کا 38 سالہ ذوالفقار علی‘ کوٹ مٹھن 60 سالہ عبید اختر‘ علامہ اقبال ٹاؤن کا 28 سالہ محمد اشفاق‘ گلشن اقبال کا 67 سالہ عبدالرزاق‘ شیخ واہن کا 35 سالہ صلاح الدین‘پلو شاہ کا 38 سالہ شوکت حسین‘ سٹیلائیٹ ٹاؤن کا 53 سالہ فیصل بشیر‘موضع پلو شاہ کا 56 سالہ ممتاز احمد‘ چک 164 کی 70 رستی مائی کو ہسپتال میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں تصدیق کیلئے نمونہ جات لیبارٹری روانہ کرتے ہوئے قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا۔