پسندکی شادی کادردناک انجام،لڑکی کوگھروالوں نے زہردیدیا،لڑکے نے خودپی لیا

urduwebnews 03 May, 2021 علاقائی

رحیم یار خان(نعیم بشیرچوہدری سے) بیوی کی تشویشناک حالت کا سن کر شوہر نے بھی کالا پتھر پی لیا۔نازک حالت میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور منتقل کر دیا گیا۔دو روز قبل پسند کی شادی کرنے والی طاہرہ بی بی کو اس کے گھر والوں نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زبردستی کالا پتھر پلا دیا تھا جو تشویشناک حالت میں بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور میں داخل تھی۔ بیوی کی حالت کا سن کر گزشتہ روز اس کے شوہر محمد ساجد بھتڑ نے بھی کالا پتھر پی لیا جس پر اسے بھی بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاولپور منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز دونوں کی جان بچانے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں تاہم بتایا گیا ہے کہ دونوں کی حالت نازک ہے۔