ملتان،مدراینڈچائلڈہسپتال کیلئے فنڈز منظور

Muhammad Dastagir 21 Apr, 2021 علاقائی

ملتان (اردوویب نیوز) گورنر پنجاب نے ملتان میں 200 بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ کئیر ہسپتال کے لئے 4 ارب 37 کروڑ 96 لاکھ کے فنڈز کی منظوری دیدی ۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ غلہ گودام وہاڑی روڈ نزد ولایت آباد کی پرانی عمارت گرا کر نئی 5 منزلہ عمارت بنائی جائے گی۔عمارت کی تعمیر کے لئے 3 ارب 3 کروڑ 52 لاکھ روپے جبکہ ریونیو حصہ کے لئے ایک ارب 34 کروڑ 44 لاکھ 47 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔منصوبہ کی مدت کی تکمیل کے لئے 30 جون 2024ء ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔