بہاول پورمیں مرغی کو”پر“لگ گئے، پہنچ سے دور

Muhammad Dastagir 19 Apr, 2021 علاقائی

بہاولپور(سکندراعظم) بہاول پورمیں مرغی کو”پر“لگ گئے،شہریوں کی پہنچ سے دورہوگئی۔رمضان المبارک میں مرغی کاریٹ ریکارڈ390 تک پہنچ گیا ۔غریب توغریب متوسط طبقہ بھی مرغی کاگوشت خریدنے سے قاصرہے۔ رمضان المبارک کے آغازسے ہی جہاں اشیاء خردونوش سمیت چینی گھی آٹا کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا وہاں گزشتہ روز بہاولپورمیں مرغی کاریٹ بھی فی کلو 390 تک پہنچ گیا جس کے باعث مرغی کاگوشت غریب توغریب اب یہ متوسط طبقہ کی پہنچ سے بھی دورہوچکاہے۔