رحیم یارخان،دھرنے میں پتھراؤ،ڈی ایس پی سمیت کئی اہلکارزخمی

Muhammad Dastagir 14 Apr, 2021 علاقائی

رحیم یار خان (نعیم بشیر چوہدری سے) مذہبی جماعت کے دھرنا میں ہونے والے پتھراؤ کے نتیجے میں ڈی ایس پی لیاقت پور سر کل بھی زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی غلام دستگیر خان چوک بہادر پور کے مقام پر مذہبی جماعت کے دھرنے سے پیدا ہونے والی صورتحال کو کنٹرول اور ٹریفک بحال کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ مظاہرین نے ان پر پتھراؤ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال رحیم یار خان داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت تسلی بخش ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سب انسپکٹر صفدر سندھو اور دیگر پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔