گھریلوجھگڑے،شوہرنے گھروالوں سے ملکربیوی کوزہردیدیا

Muhammad Dastagir 13 Apr, 2021 علاقائی

رحیم یار خان (نعیم بشیر چوہدری سے) گھریلو جھگڑے پر سسرالیوں نے شوہر سے مل کر بہو کو زہر دینے کے بعد گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ قتل کا واقعہ سردار گڑھ کے علاقہ میں پیش آیا ہے۔ ورثا نے الزام عائد کیا کہ صدف بی بی نامی 24 سالہ بیٹی کو زہر دینے کے بعد اسکے شوہر اطہر علی نے بھائیوں مظہر علی اورغضنفر علی کی مدد سے گلاگھونٹ کر قتل کیا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی سسرال والے صدف بی بی پر تشدد کرتے تھے‘ ایک روز قبل روٹھی بیوی صدف بی بی کو منا کر میکے سے گھر لے گئے جسکے بعد اسے کو قتل کر دیاگیا جبکہ شوہر اطہر علی سمیت تمام ملزمان صدف بی بی کی لاش شیخ زید ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن شیخ زید ہسپتال پہنچ گئی اور مقتولہ صدف بی بی کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ورثاء کے بیان پر کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر اور سسرالیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتولہ صدف بی بی پانچ بچوں کی ماں تھی اور اسکی 8 سال قبل اطہر علی سے شادی ہوئی تھی جس کو زہر دیکر اورگلا دبا کر قتل کیا گیاہے۔