اسلامی تعلیمات سے متاثرہوکرہندوخاتون نے دوبیٹیوں سمیت اسلام قبول کرلیا

Muhammad Dastagir 13 Apr, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے)رحیم یار خان اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی ماں نے دو بیٹیوں سمیت اسلام قبول کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی شمع نے اپنی دو بیٹیوں ریما اور سیما کے ہمراہ اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مدرسہ خالقیہ گل محمدی میں مہتمم مدرسہ قاری عبدالحق چشتی کے ہاتھ پر کلمہ حق پڑھ اسلام قبول کر لیا۔ ان کے اسلامی نام فاطمہ]صائمہ اور سعدیہ رکھے گئے۔ اس موقع شیران اسلام جنوبی پنجاب کے نائب امیر بلال مراد قادری‘ نائب امیر شیران اسلام ضلع رحیم یار خان عمر لطیف‘ سراج احمد ودیگر موجود تھے۔