انفارمیشن آفس لودھراں میں اینٹی کرپشن کاچھاپہ،ڈی جی پی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کی شدیدمذمت

Muhammad Dastagir 13 Apr, 2021 علاقائی

لودھراں(راناحبیب اللہ سے )ڈی جی پی آر آفیسرز ایسوسی ایشن پنجاب کی طرف سے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس لودھراں میں اینٹی کرپشن افسر کے غیر قانونی چھاپے کی شدید مذمت کی گئی۔ ڈی جی پی آر آفیسرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن ذوالفقار نے گمنام درخواست پر غیر قانونی چھاپہ مارا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نعمان مسعود خان کومبینہ طورپر 5گھنٹے حبس بیجا میں رکھا گیا۔ صدرڈی جی پی آر آفیسرز ایسوسی ایشن شاہدہ ترین نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ بغیر وارنٹ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس لودھراں میں گھس کر بے ہودہ زبان استعمال کرنا قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ اس لاقانونیت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ اعلیٰ حکام اینٹی کرپشن کے مذکورہ قانون شکن افسر کے خلاف فوری سخت ایکشن لیں۔