رحیم یارخان، ایک ہی روز50افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق

Muhammad Dastagir 11 Apr, 2021 علاقائی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے)رحیم یارخان میں ایک ہی روز میں ڈاکٹروں،بچوں اور خواتین سمیت 50افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد3330تک جاپہنچی۔تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 50افراد 32سالہ ڈاکٹر عشاء سرفراز‘32سالہ ڈاکٹر محمد سرفراز‘ 39سالہ ڈاکٹر زاہد محمود‘27سالہ ڈاکٹر شمائل‘17سالہ فضا نور‘19سالہ زینب فاطمہ‘20سالہ مزمل اکمل‘15سالہ حبیب جمیل‘14سالہ آرون شمائل‘ 15سالہ شاہ رون شمائل‘15سالہ احمد سلطان‘14سالہ اویس یاسین‘14سالہ شاہدخان‘28سالہ مہوش‘55سالہ مصرت پروین‘45سالہ پروین‘42سالہ نرگس کوثر‘30سالہ ثناء سرور‘53سالہ نوشابہ‘71سالہ رضیہ بی بی‘32سالہ فریحا ارم‘36سالہ روزینہ حمید‘ 36سالہ مصباح بشیر‘55سالہ منظوراں‘50سالہ رفیعہ بی بی‘30سالہ زنیرہ‘72سالہ نسیم اختر‘35سالہ ذیشان انور‘35سالہ زین العابدین‘82سالہ عبدالارشاد‘34سالہ شوکت یونس‘35سالہ عاصم رفیق‘35سالہ نوید الرحمن‘64سالہ محمد اسلم‘30سالہ محمد جاوید‘70سالہ محمد رفیق‘34سالہ صدیق‘24سالہ فرحان الٰہی‘22سالہ احمد امین‘24سالہ سید ارسلان رضا‘29سالہ محمد کامران‘27سالہ فریال جاوید‘ 26سالہ محمد نوید اکرم‘60سالہ نثار احمد‘34سالہ محمد عدیل عابد‘24سالہ ذیشان‘21سالہ نواب جاوید‘65سالہ محمد سلیم اور 45سالہ شفقت رسول کو شیخ زاید ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی۔محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ مریضوں کو ایس او پیز کے تحت گھروں میں آئسولیٹ کردیا۔محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد شمار کے مطابق ضلع رحیم یارخان کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد3330تک جا پہنچی ہے۔