ملتان،25مراکزسیل،مجسٹریٹ کے بھیس بدل کرچھاپے

Muhammad Dastagir 10 Apr, 2021 علاقائی

ملتان(اردوویب نیوز)ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 تجارتی مراکز کو سیل کیا گیا۔مسافروں کے لئے سینی ٹائزر کا اہتمام نہ کرنے پر14 بسوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔سیکرٹری آرٹی اے رانا محسن نے بس مالکان پر41 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔پرائسس مجسٹریٹ نعمان عابد بھیس بدل کر رکشہ چلاتے ہوئے مارکیٹ جا پہنچے۔انہوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3 برینڈڈ کمپنیوں کے شوز سٹورز کو سیل کر دیا۔اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے شجاع آباد میں19 دکانوں کو سر بمہر کر دیاجبکہ کورونا وائرس سے بچاو کے لئے ایس او پیز پر عمل نہ کرنیوالوں کو مجموعی طور پر83ہزار 900 روپے جرمانہ کیا گیا۔