چیزاپ سمیت 20کاروباری مراکزسیل

Muhammad Dastagir 08 Apr, 2021 علاقائی

ملتان (اردوویب نیوز ) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا ہے۔شہر کے معروف سٹور ”چیز اپ“ کو بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا ہے۔کارروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی قیادت میں کی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے شجاع آباد میں 16 دکانوں کو سیل کیا۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز اور مالز کی انسپکشن کی خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔کورونا ایس او پیز یکسر نظر انداز کرنے پر سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن نے 11 بسوں کو تحویل میں لے لیا۔بس مالکان کو 23 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین ریسٹورنٹ مالکان پر12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔