ملتان ٹریڈرز کے گودام پر چھاپہ ،200 بوری چینی برآمد

Muhammad Dastagir 08 Apr, 2021 علاقائی

ملتان ( اردوویب نیوز ) ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے پولیس کے ہمراہ ملتان ٹریڈرز کے گودام پر چھاپہ ذخیرہ کی گئی200 بوری چینی برآمد کر لی ہے۔گودام سیل کر دیا گیا ہے جبکہ گودام مالک کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔گودام مالک نے مارکیٹ کمیٹی کے پاس سٹاک کی گئی چینی کی رجسٹریشن نہیں کرائی تھی۔