مہندرپال سنگھ کی آئی جی پنجاب سے ملاقات،ایسٹرکاکیک کاٹا

Muhammad Dastagir 08 Apr, 2021 علاقائی

ملتان (اردوویب نیوز ) ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری برائے انسانی حقوق مہندر پال سنگھ نے آئی جی پنجاب انعام غنی سے ان کے دفتر لاہور میں ملاقات کی اور ایسٹر کا کیک کاٹا اور مسیحی برادری کی خوشیوں میں شریک ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اقلیتی برادری کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے اٹھائے گئے پنجاب حکومت کےاقدامات کو سراہاانہوں نے مزید کہا پنجاب میں ایک فرض شناس،پیشہ ورانہ امور پر دسترس کے حامل انسپکٹر جنرل کی تعیناتی سے پولیس کا مورال بلند ہوا ہے اور پولیس اصلاحات کے عمل میں تیزی آئی ہے اور پولیس کے محکمہ کو نئی جہت ملی اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کے حوالہ سے ہم آئی جی پنجاب کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نے اقلیتی برادری کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اقلیتوں نے کبھی بھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور آئندہ بھی اس اس حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ اپنا پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار خوش اسلوبی سے ادا کرتے رہیں گے،۔اس موقع پر روبنسن عزیز چیئرمین منیارٹی ایڈوائیزر ی کونسل پنجاب، اورکرسچن لائرز یسوسی ایشبن پاکستان(کلیپ) کے نمائندے کاشف ایلگزینڈر،پریزیڈنٹ کلیپ،اور کامران پرویزشریک تھے۔