'مثالی'ماہر تعلیم جمیل قریشی انتقال کر گئے،لاکھوں شاگرد سوگوار

ilyas shakoori 08 Apr, 2021 علاقائی

مظفر گڑھ(رانا امجد علی امجد سے) ملک کے مایہ ناز صدارتی ایوارڈ یافتہ ماہر تعلیم، نامور ٹیچرالحاج محمد جمیل قریشی بانی مثالی مڈل سکول مظفرگڑھ ملتان کے نجی  ہسپتال میں انتقال کرگئے، وہ علاج کے لیے وہاں داخل تھے، ان کا خلا قیامت تک پر نہیں ہو سکے گا، آپ نے مثالی طرز تعلیم متعارف کرایا جسے ملک بھر میں پذیرائی ملی، آپ کا شمار کیڈٹ سازی کی تعلیم کے نامور ماہرین میں ہوتا ہے، آپ کے ملک بھر میں لاکھوں شاگرد ہیں، آپ نے پہلے جمیل اکیڈمی اور بعد ازاں  سال1984 میں مثالی مڈل سکول مظفرگڑھ کی بنیاد رکھی، مثالی مڈل سکول مظفرگڑھ کی بنیاد رکھنے کے وقت آپ کے ساتھیوں میں ممتاز ماہر تعلیم اور ریاضی کے نامور معلم الحاج رانا محمد وکیل خاں، بانی وکیل ہائر سکینڈری سکول خان گڑھ اور صدارتی ایوارڈ یافتہ ماہر تعلیم الحاج منظو…