ملتان:غیرقانونی سلاٹرنگ،آپریشن کاحکم

Muhammad Dastagir 07 Apr, 2021 علاقائی

ملتان (اردوویب نیوز ) بچوں میں غذائی قلت کو دور کرنے کے لئے قائم ڈسٹرکٹ کمیٹی کا ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی صدارت میں گ اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مہدی،سی ای او ایجوکیشن شمشیر خان ،حسین رضا شاہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی، لائیو سٹاک،محکمہ خوراک، پبلک ہیلتھ انجینرنگ کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں۔ایک صحت مند قوم ہی ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرتی ہے۔ہمارا فرض ہے کہ بچوں میں غذائی قلت دور کرنے کے حوالے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔علی شہزاد نے تمام سکولوں میں لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹس میں کوالٹی کے فلٹر لگائے جائیں اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے نمونے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی لیبارٹری سے چیک کرائے جائیں۔اس کے علاوہ فلور ملز کے فورٹیفائیڈ آٹے کی کوالٹی کو چیک کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک شہر میں غیر قانونی سلاٹرنگ کے خلاف کاروائی کرے اور بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کرنیوالوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔