گھریلوکام کاجھگڑا،دیورانی،جٹھانی چھریوں سے لڑپڑیں،ایک ہلاک،دوسری زخمی

Muhammad Dastagir 07 Apr, 2021 علاقائی

رحیم یار خان(نعیم بشیر چوہدری سے) گھر کے کام کی تقسیم پر دو خواتین میں جھگڑا‘ ایک دوسرے پر چھریوں کے وار کردیئے‘ ایک موقع پر ہلاک‘ دوسری کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیاگیاجہاں اسکی حالت انتہائی تشویشناک ہے ۔ تھانہ منٹھار کی حدود چک 189 منٹھار روڈ کے علاقہ میں گھر کے کام کاج کی تقسیم پر دو خواتین 34 سالہ نسا بی بی اور 30 سالہ سعدیہ بی بی میں جھگڑا ہوگیا اور دونوں نے ایک دوسرے چھریوں سے وار کردئیے جس کے نتیجے میں سعدیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی جبکہ نسا چھریاں لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس نے کارروائی شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق دونوں خواتین دیورانی جٹھانی تھیں۔