میپکومظفرگڑھ،20ہزارصارفین کے میٹرتبدیل،12کروڑکاجھٹکا

Muhammad Dastagir 07 Apr, 2021 علاقائی

مظفرگڑھ (راناامجدعلی امجدسے)میپکو اتھارٹی نے ظلم اور ناانصافی کی تمام حدیں کراس کرتے ہوۓ میپکو سرکل مظفرگڑھ کے 20 ہزار سے زاٸد صارفین کی جیبوں پر 6 کروڑ کا ڈاکہ ڈالنے کے بعد مزید 6 کروڑ روپے لوٹنے کی پلاننگ کرلی تفصیل کے مطابق مپیکو اتھارٹی نے پسماندہ ضلع مظفرگڑھ کے ناخواندہ اور سادہ لوح صارفین کو لوٹنےکیلۓ ان کیساتھ ظلم اور ناانصافی کے تمام ریکارڈ توڑڈالے ہیں ذرائع کے مطابق میپکو اتھارٹی ملتان کے حُکم پر میپکو سرکل مظفر گڑھ کی 20 سب ڈویژنوں کے20 ہزار سے زاٸد صارفین کےکھمبوں پر نصب شدہ درست اور چالو حالت کے حامل مکینکل میٹروں کو تبدیل کرنے کیلۓ فی صارف کو تین ہزار سے زاٸد ناجاٸز جرمانےکے بل جاری کرکے ان سے 6 کروڑ کی رقم جبری طور پر وصول کرلی گٸی اور ان سےجرمانے کی رقم وصول کرنے کے بعد انکے میکنیکل میٹر اتار کرانہیں نۓ ٹی او ڈی میٹر نصب کرادیئے گۓ۔ ذراٸع کے مطابق متعلقہ متاثرہ صارفین کے تبدیل شدی میٹروں کے ایم سی او پیپرز فیڈنگ کیلۓ متعلقہ آر او دفاترمیں ارسال کۓ گۓ تو متعلقہ آر او افسران نے ایم سی او پیپرز کو فیڈ کرنے سے انکار کردیا اور متعلقہ 20 سب ڈویژنوں کے ایس ڈی اوز کو حکمنامہ جاری کردیا گیا کہ ایم سی او کی فیڈنگ سے پہلے تمام متعلقہ صارفین کو ڈی فیکٹو کوڈ الاٹ کۓ جاٸیں ان سے ایوریج بل وصول کۓ جاٸیں۔ سب ڈویژنل افسران نے جرمانے کے بل ادا کرنے والے متاثرہ صارفین کو ڈی فیکٹو کوڈ لگا کر انہیں ایک بار پھر تین سے چار ہزار کے ایوریج بل جاری کرنا شروع کردیئے ہیں۔ اس ظالمانہ طریقے سے ایکبار پھر متاثرہ غریب صارفین کی جیبوں پرمزید 6 کروڑ کا ڈاکہ ڈالا جارہا ہے ۔متاثرہ صارفین اللہ وسایا ٰ اللہ دین ٰ اللہ بخش ٰ کریم بخش ٰ فضل حسین و دیگر نے بتلایا کہ انکے میکنیکل میٹرز بالکل درست کام کررہے تھے مگر انہیں خراب ظاہر کرکے اتار لیا گیا بھاری جرمانے وصول کرنے کے بعد اب بھاری ایوریج بل وصول کۓ جارہے ہیں۔ متاثرین نے اعلیٰ حکام سے میپکو اتھارٹی کی لوٹ مار کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثنا میپکو سرکل مظفرگڑھ کےترجمان کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ افسران کاکوٸی قصور نہیں۔ میپکواتھارٹی کے حکم پر ساری کارروائی کی جارہی ہے۔