غیرقانونی کالونیوں کیخلاف گرینڈآپریشن کی تیاری

Muhammad Dastagir 07 Apr, 2021 علاقائی

ملتان(اردوویب نیوز)سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ غیر قانونی ہاﺅسنک سکیموں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس سلسلے میں واضح احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔غیر قانونی ہاﺅسنگ سکیموں کے خلاف بڑا آپریشن منظم انداز سے کریں گے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی جی ایم ڈی اے اور چیئرمین ایم ڈی اے سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملتان شہر کی خوبصورتی کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں مربوط حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں-ملتان شہر میں تما م ہاﺅسنگ سکیموں کی سہولیات کو بہتر بنائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ شہر کی خوبصورتی میں اضافے کے لیئے ایک جامعہ حکمت عملی تیار کی جاری ہے جس پر جلد عمل درآمد کریں گے۔