مظفرگڑھ:زیرتعمیرعمارت کی چھت گرگئی،مزدورجاں بحق،دوسرازخمی

Muhammad Dastagir 06 Apr, 2021 علاقائی

مظفرگڑھ (راناامجدعلی امجدسے) خان گڑھ کے قریب اڈا لوھار والا نزد نواب پمپ پر افسوس ناک واقعہ، زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے دو مزدور ملبہ تلے دب گئے، 32 سالہ نوجوان اللّہ وسایا موقع پر جاں بحق دوسرا زبیر اقبال شدید زخمی ہوگیاجسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، منگل کے روز لوہار والہ اڈا پر مکان کی زیر تعمیر چھت گر گئی، جس کے نیچے دب کر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور عوامی راج پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبدالرشید شیخ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی اور ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا، زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، جسے ضلعی صدر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا۔