ضمیر بیچنے والے تاریخ کے کٹہرے میں کھڑے ہوں گے:عثمان بزدار

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 ملکی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کرپشن قانون بنانے سے نہیں عملی اقدامات سے ختم ہوگی-تاریخ میں عمران خان کا نام نہ ڈرنے اور نہ جھکنے والے لیڈر کے طور پر لکھا جائے گا۔ ضمیر بیچنے والے تاریخ کے کٹہرے میں جلد کھڑے ہوں گے۔ قوم لٹیروں کے ساتھ نہیں،عمران خان کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جرات مندانہ تقریر قوم کے دل کی آواز ہے۔ اپوزیشن اور الیکشن کمیشن نے سیاسی نقب زنی روکنے میں عدم تعاون کرکے قوم کو مایوس کیا۔ سیاست کی آڑ میں ملک کا پیسہ لوٹنا غداری کے مترادف ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ قوم ششدر ہے اپوزیشن اسقدر گر سکتی ہے -عوام جانتے ہیں عمران خان ہی کرپشن کرنے والوں کو للکار سکتا ہے -