اعتمادکے ووٹ سےاپوزیشن بے نقاب ہوگی:ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 ملکی

راجن پور ( کلیم برار سے)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری نے کہاہے کہ سینیٹ الیکشن میں واضح برتری حاصل کر کے پاکستان تحریک انصاف نے ثابت کیا ہے کہ وہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور تحریک انصاف وہ واحد جماعت ہے جس نے چاروں صوبوں سے سینیٹ کے لیے نمائندگی حاصل کی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کا اعتماد کاووٹ لینے کا مقصد اپوزیشن کی پیسے کی سیاست کو بے نقاب کرنا ہے ۔ عمران خان کے لیے عہدہ اہم نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی ہی وزیراعظم کامشن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یوسف رضا گیلانی کی جیت جمہوری اقدار کی ہار ہے ۔ سینیٹ الیکشن میں نوٹو کی چمک جیت گئی اور جمہوریت ہار گئی ۔ ضمیروں کی بولیاں لگانے والے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے تمام تراحکامات کے باوجود خریدوفروخت کے دھندے سے باز نہ آئے ۔ ووٹ خریدنے کی ویڈیواور پھر اعتراف جرم سب کے سامنے ہے ۔ حکومت کے پاس اب بھی سادہ اکثریت سے زیادہ ووٹ ہیں ۔