لاہورکے مختلف علاقوں میں پھرلاک ڈائون لگ گیا

Muhammad Dastagir 05 Mar, 2021 ملکی

لاہور:سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس فیز4 کی گلی نمبر 12 ڈبل ایف، ڈبل ڈی گلی نمبر 4، غازی روڈ آر بلاک فیز 2 ڈی ایچ اے، والٹن روڈ کی آفیسر کالونی گلی نمبر 8 اور چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہیراں روڈ اسلام پورہ کی گلی نمبر جی 2 سے جی 4، راجگڑھ گلی نمبر27، محلہ نیوچوبرجی پارک مکان نمبر 42 اے سے 46 اے، گلشن راوی مکان نمبر 390 اے سے 394 اے، راشد اسٹریٹ سوڈیوال مکان نمبر ایک سے چار، جی او آر 2 کی گلی نمبر7 اور وحدت کالونی ایف بلاک کے مکان نمبر57 سے 61 تک اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی اور انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔