ویڈیو نے پہلے سے”بدنام منی کو مزید بدنام“کر دیا

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 ملکی

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ویڈیو نے پہلے سے”بدنام منی کو مزید بدنام“کر دیا ہے-سیاسی سوداگر وں کی طرف سے سودے ہوتے پوری دنیا نے دیکھے -کرپٹ ٹولے کی تو پوری لٹیا ہی غرق ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدنام زمانہ ویڈیو کے بعد اپوزیشن گھر کی رہی نہ گھاٹ کی -منڈیا ں لگانے والوں کو کوئی شرم ہے نہ حیا-ان میں ذرا سی بھی غیرت ہوتی تو یہ چلو بھر پانی میں ڈوب مرتے-انہوں نے کہا کہ جعلی راجکماری اور مسٹر 10 پرسنٹ نے جمہوری اور اخلاقی اقدار کی دھجیاں اڑائی ہیں -قوم شفافیت کے نام پر دھبے کبھی برداشت نہیں کرے گی -وزیر اعظم عمران خِان ہر الیکشن کو شفاف بنانے کیلئے پر عزم ہیں -قوم آج پاکستان تحریک انصاف کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے -کرپٹ عناصر کا گھسا پٹا بیانیہ اپنی موت آپ مر چکا ہے -