شفاف الیکشن مخالفین کی اصلیت ویڈ یو سے سامنے آچکی :عثمان بزدار

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 ملکی

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام نے اپوزیشن کی منفی سیاست کو یکسر رد کر دیا ہے۔پی ڈی ایم والے عوام میں بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں۔مایوس اپوزیشن نے ہر قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے۔ شفاف الیکشن کی مخالفت کرنے والوں کی اصلیت ایک ویڈ یو سے قوم کے سامنے آچکی ہے - 22 کروڑ عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہر وں سے بخوبی آگاہ ہیں۔اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اور پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ اپوزیشن نے اڑھائی برس میں ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو زک پہنچائی۔عملی طور پر اپوزیشن کی پوزیشن صفر ہے اور صفر ہی رہی گی۔اپوزیشن نے اہم قومی امور پربھی سیاست چمکانے کی کوشش کی -افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن کا کردار ہمیشہ منفی رہا - ہ تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے اوروقت نے ثابت کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے بروقت فیصلے کئے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کئے گئے فیصلوں کے مثبت نتائج مضبوط ہوتی معیشت کی صورت میں سامنے آرہے ہیں -