وزیراعلیٰ پنجاب آج لاہورمیں جشن بہاراں کاافتتاح کریں گے

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 ملکی

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج 4 مارچ کو جیلانی پارک میں جشن بہاراں 2021 کا افتتاح کریں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار آرٹ اینڈ کرافٹ ولیج کا دورہ کریں گے- پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام جشن بہاراں 23مارچ تک جاری رہے گا-جشن بہاراں میں میورل پینٹنگ،داستان گوئی، وینٹج کار ریلی، مشاعرے، چیڑیاں دا چمبہ،فن خطاطی، فائر ورکس،سائیکل ریس سمیت دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ جشن بہاراں کے ذریعے شہریوں کو بہترین سیرو تفریح کا موقع ملے گا-