کورونا سے مزید 75 افراد جان سے گئے،ایک ہزار 388 نئے کیسز

Muhammad Dastagir 03 Mar, 2021 ملکی

اسلام آباد: کورونا وائرس سے مزید 75 افراد جان سے گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار 13 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار 916 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 388 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 73 ہزار 395، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار 679، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار 801، بلوچستان میں 19 ہزار 76، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956، اسلام آباد میں 44 ہزار 690 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 319 کیسز رپورٹ ہوئے۔