80 لاکھ بزرگوں میں سے صرف 2.25 فیصدکوروناویکسین لگوانے پرتیار

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 ملکی

اسلام آباد: 65 سال اور اس سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے حکومت کی کووِڈ 19 ویکسینیشن مہم رواں ہفتے سے شروع ہونے والی ہے اور تقریباً 80 لاکھ شہریوں میں سے صرف 2.25 فیصد یعنی ایک لاکھ 80 ہزار افراد نے اب تک اپنا اندراج کروایا ہے۔ قومی ادارہ صحت (این ایچ ایس) نے پاکستان میں 65 سال کی عمر 80 لاکھ افراد ہونے کے پیش نظر اس تعداد کو سست ردِ عمل قرار دیا۔ حکومت نے 15 فروری کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے ٹوئٹر پر اعلان کیے جانے کے فوراً بعد 15 فروری سے ویکسینیشن پروگرام کے لیے بزرگ شہریوں کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا تھا۔