کورونا سے مزید 42 افراد دم توڑگئے،1100 نئے کیسزرپورٹ

Muhammad Dastagir 02 Mar, 2021 ملکی

اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 42 افراد انتقال کرگئے جب کہ 1100 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 31948 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1163 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 42 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12938 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 82528 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22184 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1035 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 547406 ہوگئی ہے۔