ڈیرہ،خطرناک اشتہاری تنویرعرف تنی پولیس مقابلے میں ہلاک

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 ملکی

ڈیرہ غازیخان( ملک شاہد اعوان سے)قتل و اقدام،ڈکیتی میں ملوث آصف کمانڈو کا قریبی ساتھی تنویر احمد عرف تنی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیاتفصیلات کے مطابق دہشت گردی، قتل و اقدام اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں ملوث مجرم اشتہاری تنویر احمد عرف تنی ہلاک ہو گیا ۔اے ایس پی تونسہ میر روہیل نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے اشتہاری پر دہشت گردی، قتل و اقدام قتل اور ڈکیتی جیسے کئی سنگین مقدمات تھانہ ریتڑہ، کالا صدر تونسہ، سٹی تونسہ میں درج ہیں۔اشتہاری تنویر احمد عرف تنی ، آصف کمانڈو کا قریبی ساتھی تھا۔اشتہاری کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس تھانہ صدر تونسہ و دیگر نفری پٹرول پمپ علاقہ تھانہ سٹی موقع پر پہنچی ہی تھی کہ اشتہاری تنویر احمد عرف تنی اور دیگر ملزموں نے پولیس کو آتا دیکھ کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی ۔جوابی فائرنگ میں تنویرعرف تنی ماراگیا۔ ساتھی سجاد عرف سجی دیگر نامعلوم ملزمان کے ساتھ فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا ۔ پولیس مزید قانونی کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔