سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کوسرپرائز دیں گے:چودھری جعفراقبال

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 ملکی

رحیم یارخان( نعیم بشیر چوہدری سے)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و سابق ڈپٹی سپیکر قو می اسمبلی سینیٹر چودھری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے ار کان پار لیمنٹ پر عدم اعتماد کرکے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے‘ سینیٹ انتخابات پی ٹی آئی کے لئے سرپرائز ہوں گے ۔سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم اے کے حمایت یافتہ امیدوار یوسف رضا گیلانی اکثریت سے کامیاب ہوں گے‘حکومتی ناقص پالیسیوں اور انتقامی سیاست نے ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے‘ حکومتی ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں میں عوام کا سامنا کرنے کے قابل نہیں رہے۔ سینیٹ انتخابات میں وہ کسی پیرا شوٹر کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر عوامی اعتماد کو مزید ٹھیس نہیں پہنچا سکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب میں سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی نیر حسین بخاری،مرکزی رہنما پیپلز پارٹی و سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ودیگر پی ڈی ایم اے میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کیا۔