شادی کےروزلڑکی کادولہاپرچاقوسے حملہ،خودکشی

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 ملکی

نواب شاہ: شادی کے روز لڑکی نے دولہے کو چھری کے وار کرکے زخمی کردیا اور مبینہ خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق مریم روڈ کے شادی ہال میں اسکول ٹیچر نیاز مہر کی دوسری شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک اس کی رشتے دار ناہید مہر نامی لڑکی نے دولہے پر چاقو سے حملہ کیا اور اس کے پیٹ میں چھرا گھونپ دیا جس سے وہ زخمی ہوگیا، اچانک حملے سے تقریب میں افراتفری پھیل گئی اور دلہن بے ہوش ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ناہید مہر کے رشتے دار اس کی لاش لے کر پیپلز میڈیکل اسپتال پہنچے جہاں انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد ناہید ذہنی دباؤ میں تھی اور اس نے دوپٹے کا پھندہ لگا کر خودکشی کر لی ہے۔