پاکستان میں کورونا سے مزید 36 افرادچل بسے ،1300کیسزرپورٹ

Muhammad Dastagir 01 Mar, 2021 ملکی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا سے مزید 36 افرادچل بسے جب کہ 1300 سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38338 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1392 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 36 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12896 ہوگئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 81365 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 22098 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1094 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 546371 ہوگئی ہے۔