سکھرمیں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک

Muhammad Dastagir 27 Feb, 2021 ملکی

سکھر:سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جب کہ حیدرآباد سے تحریک طالبان کا مبینہ دہشتگرد عبدالرحمان سواتی پکڑاگیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق سکھر میں مارے جانے والے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کی شناخت ولایت زیب اور شاہ محمود کے نام سے کی گئی ۔ دوسری جانب حیدرآباد سے گرفتار کیے جانے والے تحریک طالبان کے مبینہ دہشتگرد عبدالرحمان سواتی پر 2006 میں پولیس اورایف سی اہلکاروں کو شہید کرنےکاالزام ہے۔