موٹروے پرکارحادثہ،رحیم یارخان کی رہائشی ماں بیٹی جاں بحق

Muhammad Dastagir 26 Feb, 2021 ملکی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چوہدری سے) موٹروے پرکارحادثے میں رحیم یارخان کی رہائشی ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔تفصیل کے مطابق سید شاہد حسین زیدی کی اہلیہ جو کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جن پور میں بطور ٹیچر تعینات تھیں جن کی طبیعت اچانک خراب ہوجانے پر پارہ چنار سے آئی ہوئی جواں سال بیٹی کیپٹن سید علی عباس شیرازی کی اہلیہ اور شاہد حسین زیدی کے داماد حافظ سید علی حسن نقوی اپنی اہلیہ اور اپنی اہلیہ کے چھوٹے بھائی سید احمد محمود زیدی کے ہمراہ اپنی کار پر سوار ہو کر براستہ موٹروے اپنی ساس کے علاج کیلئے لاہور جارہے تھے کہ جلال پور پیر والا کے قریب انکی کار موٹروے پر مزدا سے ٹکرا جانے سے حادثے کا شکار ہو گئی جس پر کار میں سوار سید شاہد حسین زیدی کی اہلیہ سکول ٹیچر اور بیٹی کیپٹن سید علی عباس شیرازی کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ داماد حافظ سید علی حسن نقوی اور انکی اہلیہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں علاج کیلئے نشتر ہسپتال ملتان میں داخل کرا دیا گیاجہاں انکی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جبکہ سید احمد محمود زیدی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔وفات پا جانے والی ماں بیٹی کا جنازہ انکے آبائی گاؤں جن پور میں پڑھا دیا گیا۔ایک ہی روز میں جن پور میں دیگر دو افراد ملک پور کے رہائشی ملک عبدالکریم نائچ اور چندر والی کے رہائشی حاجی علی محمد خان گوپانگ کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی۔جن پور میں ایک ہی روز میں چار اموات سے پورے علاقے میں ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔سابق وائس چیئرمین ملک عظیم بخش نائچ‘ملک مشتاق احمد نائچ‘ملک مظفر مشتاق نائچ‘سید محمد طارق رضوی‘ سید صفدر رضوی‘ملک احمد بخش اعوان‘ملک عبدالغفار نائچ‘شیخ محمد حنیف‘شیخ فیاض سلیم‘نجیب اللہ خان‘حاجی دوست محمد خان‘ملک عبدالمالک ایڈوکیٹ‘ملک شفیق احمد نائچ‘ملک محمد شریف نائچ ایڈوکیٹ اور دیگر سینکڑوں افراد نے جن پور میں ایک ہی دن میں چار اموات ہونے پر لواحقین سید شاہد حسین زیدی‘سید تنویر حسین زیدی ایڈووکیٹ‘سید ظفر واسطی سمیت ملک پور کے ملک بشیراحمدنائچ اور چندر والی کے سیکریٹری محمد صدیق خان گوپانگ سے اظہار تعزیت کیااور وفات پاجانے والے افراد کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔