کورونا سے مزید 32 افرادچل بسے،تعداد 12 ہزار 804 ہوگئی

Muhammad Dastagir 26 Feb, 2021 ملکی

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 804 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 77 ہزار 482 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 541 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 70 ہزار 222، سندھ میں 2 لاکھ 57 ہزار 408، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 728، بلوچستان میں 19 ہزار 35، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956، اسلام آباد میں 44 ہزار 32 جبکہ آزاد کشمیر میں 10 ہزار 101 کیسز رپورٹ ہوئے۔