رحیم یارخان میں کورونابے قابو،مزید13کیسز،تعداد 2320ہو گئی

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 ملکی

رحیم یارخان(نعیم بشیر چودھری سے)ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ مزید 5خواتین سمیت 13افراد میں وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2320تک جا پہنچ گئی۔ تفصیل کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں کورونا وائرس ایک بار پھر سے تیزی آگئی۔گزشتہ روز5خواتین سمیت 13افراد جن میں 64سالہ وقار احمد‘23سالہ ضیاء‘50سالہ محمد افضل‘34سالہ عبدالباسط‘31سالہ ارسلان خلیل‘50سالہ آمنہ بی بی‘38سالہ فرح ساجد‘16سالہ کاشف‘44سالہ محمد امجد‘37سالہ ظفر علی‘45سالہ امیر بی بی‘31سالہ عمارہ نسیم اور 33سالہ محمد ناصر حیات کو شیخ زید ہسپتال لایا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کردی‘ایک مریض محمد افضل کو سیریس حالت میں پی پی بلاک شیخ زید ہسپتال جبکہ 12مریضوں کو ایس او پیز کے تحت کے گھروں میں آئسولیٹ کردیا۔