بلدیاتی الیکشن کیلئے ووٹ کے اندراج،درستی کی مہم شروع

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 ملکی

راجن پور(کلیم برارسے) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق ضلع راجن پور میں آئندہ آنے والے بلدیاتی الیکشن کے انعقاد کے پیش نظر تما م اہل افراد جنکی عمر 18 سال یا اُس سے زیادہ ہو گئی ہے اُن کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یہ سہولت مہیا کی ہے کہ تمام وہ لوگ جن کے ووٹ شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق درج نہیں ہیں اپنے ووٹ کا اندراج / منتقلی اور اخراج ا ور درستی کے لیے ضلعی الیکشن کمشنر / رجسٹریشن آفیسر اور اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسرز کے دفاتر میں فارم وصولی سنٹر میں جمع کرا سکتے ہیں ۔ ضلع راجن پور میں 22 فارم وصولی سنٹر قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ عوام الناس اپنے ووٹ کی تصدیق کے لیے الیکشن کمیشن کے ایس ایم ایس 8300 پر اپنا شناختی کارڈنمبر بھیج کر اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیل معلو م کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ تمام فارم الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pk سے ڈاﺅن لوڈ بھی کیے جا سکتے ہیں ۔