تمام محکموں کے افسروقت پردفترحاضرہوں،حکم نامہ جاری

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 ملکی

رحیم یار خان (نعیم بشیرچودھری سے)تمام محکموں کے افسران کودفتری اوقات کارمیں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی۔تفصیل کے مطابق عوام کوبروقت انصاف کی فراہمی اورمسائل کے حل کے لیے حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے اضلاع کے ڈی سیزکوہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے ماتحت تمام سرکاری محکموں تعلیم‘ پولیس‘ زراعت‘ جنگلات‘ انہار‘ ریونیو‘ بلدیہ‘ سرکاری ہسپتال‘ محکمہ صحت‘ محکمہ بلڈنگز‘ ہائی وے پنجاب‘محکمہ وٹرنری اینڈلائیوسٹاک ڈویلپمنٹ سمیت دیگرمحکموں میں تعینات افسران وعملہ کوپابندبنائیں کہ وہ مقررکردہ اوقات کارمیں دفاترمیں حاضری یقینی بنائیں اورعوام کودرپیش مسائل کافوری ازالہ کریں‘ دفاترمیں حاضرنہ آنے والے افسران واہلکاران کے خلاف کارروائی کی جائے اوررپورٹس روزانہ کی بنیادپربھجوائیں‘ حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدشروع کرتے ہوئے تمام محکموں کے افسران کوآگاہ کردیاہے۔