ملک میں کورونا سےمزید 64 افراد انتقال کر گئے،1361 نئے کیسز

Muhammad Dastagir 25 Feb, 2021 ملکی

اسلام آباد:ملک میں کورونا سے مزید 64 افراد انتقال کر گئے اور 1361 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40906 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1361 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 64 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12772 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 75941 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23281 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1681 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 39888 ہو گئی ہے۔