رحیم یارخان،بھٹہ مالک کوپھنسانے کیلئے مقروض بیٹے نے بوڑھی ماں کوقتل کردیا

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 ملکی

رحیم یارخان(نعیم بشیرچودھری سے) بد بخت مقروض بیٹے نےعمر رسیدہ 80 سالہ والدہ کو تیز دھار آلہ سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ پکالاڑاں کی حدود موضع طلبانی کے رہائشی محمد اقبال نامی شخص جس کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی اور وہ بھٹہ خشت مالک سے آدھار لی گئی رقم میں مقروض تھا‘ بھاری قرضے کے دباؤ میں آکر بھٹہ خشت مالک کوپھنسانے کی خاطر تیز دھار آلہ سے عمر رسیدہ 80 سالہ والدہ امیراں مائی کو تیز دھار آلہ سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور اپنے تینوں بچے لیکر فرار ہوگیا۔ اطلاع پاکر مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ امیراں مائی کی لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم محمد اقبال نے والدہ امیراں مائی کو بیوی روٹھ کر میکے جانے کے بعد اپنے تینوں بچوں کی دیکھ بھال کے لئے بھٹہ خشت کے نزدیک اپنی رہائش گاہ پر تین روز قبل لایا تھا‘ پولیس ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے میں مصروف ہے۔