سینیٹ:پی ٹی آئی،متحدہ رہنماؤں نے نااہلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا

Muhammad Dastagir 24 Feb, 2021 ملکی

کراچی: پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم رہنماؤں نے سینیٹ الیکشن میں نااہلی کا الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے سیف اللہ ابڑو اور رؤف صدیقی کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرلیں۔پی ٹی آئی رہنما سیف اللہ ابڑو نے درخواست میں موقف اپنایا کہ الیکشن ٹربیونل نے حقائق کو نظر انداز کیا، ٹیکنو کریٹ کی تشریح پر پورا اترتا ہوں، الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی نے درخواست میں کہا کہ سینیٹ الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ ریٹرننگ افسر نے روف صدیقی کے ٹیکنو کریٹ پر کاغذات مسترد کر دیئے تھے۔ الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔