پنجاب میں رحمت اللعالمین ﷺ سکالرشپ پروگرام کا آغاز

Muhammad Dastagir 23 Feb, 2021 ملکی

لاہور:وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے پنجاب بھر کے ہونہار ومستحق طلبہ وطالبات کے لئے رحمت اللعالمین ﷺ سکالرشپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔وزیراعلیٰ آفس میں رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ پروگرام کے اجرا کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رحمت اللعالمین ﷺ سکالرشپ کی ویب سائٹ کا بھی افتتاح کیا۔انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ پروگرام کے تحت پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اور بی ایس آنرز کرنے والے 14891 طلبہ کو مجموعی طور پر 41 کروڑ 70 لاکھ روپے کے وظائف دے رہے ہیں اور اسے بتدریج بڑھایا جائے گا۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اگلے بجٹ میں رحمت اللعالمینؐ سکالرشپ کو ایک ارب روپے تک بڑھایا جائے گا۔ اس کا دائرہ کار دیگر پروفیشنل ڈگری ہولڈرز تک وسیع کیا جائے گا۔ یہ سکالرشپ 50 فیصد میرٹ پر ہونہار طلبہ کو اور 50 فیصد ضرورت مند اور نادار طلبہ کو دیئے جائیں گے۔