”بچے تعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتے تومزیدچھٹیاں مل جاتیں“

Muhammad Dastagir 22 Feb, 2021 ملکی

اسلام آباد:وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر بچے تعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتے تو میں مزید چھٹیاں دے دیتا۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ کورونا وائرس کے دور میں تعلیمی ادارے بند کرنا مشکل فیصلہ تھا۔ان کا کہنا تھا سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت ہوگی۔ پی ٹی آئی کی جیت پر واویلا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈسکہ کا الیکشن پی ٹی آئی جیت رہی ہے۔ نوشہرہ الیکشن میں ن لیگ جیتی اس وقت سب اچھا تھا۔